جاوید اختر کاراکھی ساونت کی زندگی پر فلم لکھنے کی خواہش کا اظہار

Mar 06, 2021 | 13:07:PM
جاوید اختر کاراکھی ساونت کی زندگی پر فلم لکھنے کی خواہش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت کے معروف شاعر  اور ادیب جاوید اختر نے حال ہی میں بگ باس سیزن 14 میں جلوہ گر ہونے والی متنازع اداکارہ راکھی ساونت پر فلم لکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف شاعر جاوید اختر نے بتایا کہ 4 سے 5 سال قبل میں اور راکھی ساونت ایک ہی پرواز میں تھے اور اس دوران انہوں نے مجھے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا تھا۔جاوید اختر نے کہا کہ میں نے راکھی سے کہا کہ کسی دن میں آپ کی زندگی پر مبنی ایک اسکرپٹ لکھنا چاہوں گا جس پر راکھی نے کہا تھا کہ اگر آپ اسکرپٹ لکھیں گے تو اس کی ہدایت کاری فرحان اختر دیں گے۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کورونا وبا سے قبل  جاوید اختر نے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کی زندگی پر لکھنا چاہتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ اس دن کے بعد سے میں دوبارہ کبھی جاوید اختر سے نہیں ملی، وہ میری سوانح عمری لکھنا چاہتے تھے لیکن میری سوانح عمری متنازع ہوگی اور مجھے نہیں معلوم کے میرے ملک کے لوگ اسے دیکھنا چاہیں گے یا نہیں۔

اداکارہ راکھی ساونت سے جب پوچھا گیا کہ اگر ان کی سوانح عمری پر فلم بنے گی تو وہ کس اداکارہ کو راکھی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں، جس پر راکھی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا کردار عالیہ بھٹ یا پریانکا چوپڑا ادا کریں۔راکھی نے کہا کہ میں اپنے آپ سے محبت کرتی ہوں لیکن میں اپنا کردار خود ادا نہیں کرنا چاہتی، میں چاہتی ہوں کہ میری پسندیدہ اداکارائیں عالیہ، دیپیکا یا کرینہ ان میں سے کوئی بھی میرا کردار ادا کرے۔