عمران خان  ’اعتماد کا ووٹ‘لینے والے دوسرے وزیراعظم۔۔!!!

Mar 06, 2021 | 10:30:AM
عمران خان  ’اعتماد کا ووٹ‘لینے والے دوسرے وزیراعظم۔۔!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان پاکستان کی تاریخ میں اعتماد کا ووٹ لینے والے دوسرے وزیراعظم  بن گئے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف بھی اعتماد کا ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔

 پاکستان کی تاریخ میں ایسی  مثال  کم ہی ملتی ہے کہ کسی وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے ازخود پارلیمنٹ سے رجوع کیا ہو۔ وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کے دوسرے وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم پیش نہ کرنے کے باوجود ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیا۔ اس سے قبل  سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد 1993 میں اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت حکومتی اتحاد کے پاس 180 اور اپوزیشن کے پاس 160 ارکان ہیں۔وزیراعظم کو سادہ اکثریت حاصل رکنے کیلئے 171 ووٹ درکار تھے۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان کو جاتا ہے۔عمران خان کبھی بھی عوام کے اعتماد کے ساتھ خیانت نہیں کریں گے، وہ کبھی بھی پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان پاکستان کو اس کے وقار اور منزل مقصود کی طرف لے جائیں گے۔