شادی شدہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، قتل کا شبہ

Jun 06, 2026 | 23:49:PM
 شادی شدہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، قتل کا شبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   کراچی میں ایک گھر سے 22 سالہ شادی شدہ  خاتون  کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس واقعہ میں  خاتون کے والد  نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔

 22 سالہ عنصہ کی شادی 2 سال قبل ہوئی تھی۔ ان کی لاش ان کے شوہر کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش  ان کے والد کے حوالے کی ہے۔

 بلدیہ میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے سولہسپتال پہنچائی ، مقتولہ کے والد نے بیٹی کی  موت کو  منصوبہ بندی سے کیا گیا  قتل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاون کے علاقے بلدیہ 9 نمبر پکوڑا چوک کے قریب گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی۔

ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن طاہر خان نے بتایا کہ مقتولہ کی 2 سال قبل ہی شادی ہوئی تھی تاہم ان کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی جبکہ مقتولہ کے شوہر اور دیگر اہلخانہ نے واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا ہے تاہم وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب، کشمیر، پختونخوا، گلگت بلتستان میں تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ، این ڈی ایم اے کا الرٹ 

مقتول خاتون  کے اہل خانہ بھی اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچ گئے جبکہ  مقتولہ عنصہ کے والد نے بیٹی کی ہلاکت کو مبینہ طور پر قتل قرار دیتے ہوئے داماد اور دیگر افراد پر شک کا اظہار کیا ہے تاہم پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی نے خودکشی نہیں کی اس کو داماد نے قتل کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس نے عنصہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کے بعد والد کے حوالے کر دی جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔