ملتان میں گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 140 شہری ہسپتال پہنچ گئے

Jun 06, 2026 | 18:38:PM
ملتان میں گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 140 شہری ہسپتال پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر رحمان شیخ)ملتان میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،  24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں 140 افراد گیسٹرو کا شکار ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں گیسٹرو کے 90 مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 22، چلڈرن ہسپتال میں 20 اور ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 8 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر ارسلان کا کہنا ہے کہ شہری گوشت اور دیگر غذائی اشیاء کو اچھی طرح پکا کر استعمال کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث مارکیٹ میں ناقص اور غیر معیاری مشروبات کی فروخت بڑھ گئی ہے، جو گیسٹرو سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔

ڈاکٹر ارسلان نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ کھانے پینے کے معاملے میں احتیاط برتیں، صاف پانی استعمال کریں اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کریں تاکہ گیسٹرو سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے