تیل کی قیمتوں میں طوفان، روس نے امریکہ پر بڑا الزام لگا دیا

Jun 06, 2026 | 14:23:PM
تیل کی قیمتوں میں طوفان، روس نے امریکہ پر بڑا الزام لگا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )روس کی سرکاری تیل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایگور سیچن نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کا سب سے زیادہ فائدہ امریکی توانائی کمپنیوں کو ہوا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایگور سیچن کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی منڈیوں میں شدید بے چینی پیدا کی، تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں اور دنیا بھر میں مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عالمی توانائی مارکیٹ کے قواعد و ضوابط کو امریکی مفادات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ اس صورتحال سے امریکی تیل و گیس کمپنیوں کو غیر معمولی فائدہ حاصل ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ کو مطلوب رہنما منظرِ عام پر!

روسی آئل چیف نے خبردار کیا کہ اگر عالمی کشیدگی برقرار رہی تو آبنائے ہرمز کے بعد دیگر اہم بحری راستے بھی خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں، جس کے عالمی تجارت اور توانائی سپلائی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔