آج کا پکوان: بادام کی کھیربنانے کا طریقہ

Jun 06, 2026 | 12:27:PM
آج کا پکوان: بادام کی کھیربنانے کا طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بادام کی کھیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: بادام ایک پیالی، دودھ ایک لیٹر، چاول ۳؍ بڑے چمچے، چینی ۳؍ چوتھائی پیالی، چھوٹی الائچی ۴؍ سے ۶؍ عدد، کیوڑا چند قطرے۔

بنانے کا طریقہ: بادام کو صاف خشک کپڑے سے اچھی طرح رگڑ کر صاف کرلیں اور گرائنڈر میں موٹا موٹا پیس لیں۔

 الائچی کے دانے نکال کر باریک پیس لیں۔ چاول کو دھو کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ بھگو کر رکھیں پھر پانی سے نکال کر کاغذ پر پھیلا کر خشک کرلیں۔

 کڑاہی میں دودھ کو اُبالنے رکھیں اور اُبال آنے پر اس میں بادام ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

 ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ پکانے کے بعد اس میں چمچہ مسلسل چلاتے ہوئے پسے ہوئے چاول شامل کر دیں۔

 ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب کھیر گاڑھی ہونے پر آجائے تو اس میں چینی اور پسی ہوئی الائچی ڈال دیں اور وقفے وقفے سے چمچہ چلاتی رہیں۔

 حسب ِ پسند گاڑھا ہونے پر کیوڑا ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔ اب اس لذیذ کھیر کو پیالے میں نکال کر بادام سے سجا کر پیش کریں۔