جاپان کا چاند پر بھیجا جانیوالا دوسرا مشن ناکام

Jun 06, 2025 | 14:24:PM
جاپان کا چاند پر بھیجا جانیوالا دوسرا مشن ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جاپانی کمپنی کی چاند پر اسپیس کرافٹ مشن کو پہنچانے کی دوسری کوشش بھی بظاہر ناکام ہوگئی ہے۔

آئی اسپیس نامی کمپنی کے نئے مشن نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کے دوران چاند پر لینڈنگ کی کوشش کی جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

اس سے قبل 2023 میں بھی کمپنی کا مشن چاند پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

آئی اسپیس نے مشن کو جنوری میں چاند کی جانب روانہ کیا تھا اور اس نے 6 جون کو شب 12 بج کر 17 منٹ پر چاند کے شمالی خطے میں لینڈ ہونا تھا۔

مگر مشن کی لینڈنگ کی کوشش کی لائیو اسٹریمنگ 30 منٹ بعد رک گئی اور اسپیس کرافٹ سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا، جس کے بعد مشن کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہماری ٹیم لینڈر سے رابطہ بحال کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:جاپان میں"کرائے کا خاندان "سروس کا آغاز