پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان 

Jun 06, 2021 | 19:20:PM
پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )سکس کے بقیہ 20 میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علیم ڈار اور احسن رضا ایچ بی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ایونٹ کے بقیہ میچز میں مقامی آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
 آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل کے چھ امپائر ذمہ داریاں نبھائیں گے ،پی سی بی ایلیٹ امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ پی سی بی کے ایلیٹ پینل ریفری محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید میچز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز 9سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کیلئے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ