سندھ پبلک سروس کمیشن نے ہائیکورٹ کے عبوری احکامات کیخلاف اپیل دائر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سندھ پبلک سروس کمیشن نے ہائیکورٹ کے عبوری احکامات کیخلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی،سندھ ہائیکورٹ کے 14 مئی سے 30 جون تک چھ مختلف عبوری احکامات چیلنج کئے گئے ہیں۔
سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر کے توسط سے اپیل دائر کی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
ہائیکورٹ نے عبوری حکم کے ذریعے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن کے نتائج معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریری امتحان میں شریک 4,340 امیدواروں میں سے صرف 70 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، تحریری امتحان میں نااہل قرار پانے والے 7 امیدواروں نے نتائج کے 7 دن کے اندر ہی سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا،سندھ ہائیکورٹ نے پبلک سروس کمیشن اور 70 کامیاب امیدواروں کو سنے بغیر ہی امتحانی عمل روکنے کا یکطرفہ حکم جاری کیا، ہائیکورٹ نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے وائس چانسلر کو 7 ناکام امیدواروں کی جوابی کاپیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکروٹمنٹ مینجمنٹ ریگولیشنز 2023 کے تحت امتحانی کاپیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال پر قانونی طور پر مکمل پابندی عائد ہے،سپریم کورٹ کے طے شدہ فیصلوں کی روشنی میں آئینی عدالتیں امتحانی کاپیوں کی دوبارہ جانچ کا حکم نہیں دے سکتیں،ہائیکورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!نامور پاکستانی کامیڈین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے