کشمیری یخنی گوشت بنانے کی ترکیب

Jul 06, 2026 | 14:11:PM
 کشمیری یخنی گوشت بنانے کی ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کشمیری یخنی  گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت (ران کا) ایک کلو، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، لہسن ۵؍ سے ۶؍ جوئے، پیاز ۲؍ عدد، پسے ہوئے بادام ۲؍ بڑے چمچے۔

 جائفل جاوتری آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی ایک کلو، ثابت گرم مصالحہ ایک بڑا چمچہ، تیز پات ۲؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ: گوشت اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں اور کٹ لگا کر رکھ دیں، پھر پیاز، ادرک اور لہسن باریک پیس لیں۔

 اب ایک پتیلی میں حسب ِ ضرورت پانی لے کر اس میں گوشت، گرم مصالحہ، جائفل جاوتری اور تیزپات ڈال کر یخنی تیار کرلیں، جب یخنی بن جائے تو الگ کرکے رکھ دیں۔

 اب اسی پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں اور اس میں گوشت، بادام کا سفوف اور دہی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔

 جب گوشت گل جائے، تو ہلکا فرائی کرکے یخنی شامل کرکے ۱۰؍ منٹ کے لئے دَم دے دیں، لیجئے ذائقہ دار کشمیری یخنی  گوشت تیار ہے، چاولوں یاتندوری خمیری روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں۔