شدید بارشوں نے ممبئی کو ہلا کر رکھ دیا، 8 افراد جاں بحق

Jul 06, 2026 | 09:14:AM
شدید بارشوں نے ممبئی کو ہلا کر رکھ دیا، 8 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی شہر ممبئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چار روز میں 588 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

شدید بارش کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، درخت جڑوں سے اُکھڑ کر گاڑیوں پر جا گرے، متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ درجنوں پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز میں مزید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو گرم اور مرطوب موسم، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

پانی میں ڈوبے ریلوے ٹریک پر فاسٹ اسپیڈ ٹرین سے کئی میٹر اونچی ڈرامائی لہر بننے کا منظر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ادھر جنوبی چین میں بھی موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگیں۔