بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان میں عشائیے میں شرکت، سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں

Jul 06, 2026 | 01:03:AM
بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان میں عشائیے میں شرکت، سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان امجد ایڈووکیٹ کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی, تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے میں شریک مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عشائیے میں سابق گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، استحکام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل میاں خالد محمود اور صدر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب رانا نذیر احمد بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، قائد حزب اختلاف حافظ حفیظ الرحمان، ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام اراکین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ناممکن نہیں: باقر قالیباف