سانحہ کربلا صبر، استقامت اور حق پر ڈٹ جانے کی مثال ہے: علی امین گنڈاپور

Jul 06, 2025 | 15:05:PM
سانحہ کربلا صبر، استقامت اور حق پر ڈٹ جانے کی مثال ہے: علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ کربلا صبر، استقامت اور حق پر ڈٹ جانے کی مثال ہے۔

عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا، کربلا میں نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال اور بے مثال قربانی پیش کیں، کربلا کا واقعہ ہمیں ایثار، قربانی، حق کی حمایت، باطل کی مخالفت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسلمان نہ صرف اپنی عظمت رفتہ کو بحال کر سکتے ہیں، سانحہ کربلا تاریخ کے نااہل حکمرانوں کے ظلم و بربریت پر مبنی ایک واقعہ ہے، کربلا کے واقعے میں پوری انسانیت کیلئے عظیم درس پوشیدہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت

ان کا کہنا تھا کہ امام عالی مقام یزیدی ظلم و جبر کے خلاف حق کے علمبردار تھے، امام حسینؓ نے ظالم و جابر حکمرانوں اوران کی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، امام حسینؓ نے اپنے پورے خاندان کی قربانی دے کر حق و صداقت کی بالادستی کیلئے صبر و استقامت کی عظیم مثالیں قائم کیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ظلم و لاقانونیت کے خلاف متحد ہو جائیں، اس مقدس مہینے میں مسلکی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کے علماءاور عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔