باپ نے بیٹے کا خواب پورا کر دیا ،انڈر ٹیکر تعریف کرنے پر مجبور ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انٹرنیٹ پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے، جس میں ایک باپ اپنے بیٹے کا خواب پورا کرنے میں اس کی مدد کرتا نظر آ رہا ہے۔
یہ خواب تھا مشہور’ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ’ (ڈبلیو ڈبلیو ای) ریسلر ’انڈرٹیکر‘ کی طرح اسٹیج پر انٹری مارنے کا۔
خاص بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ گھر کے اندر ہوا، لیکن انداز ایسا تھا کہ ہر کسی کو حیران کر دیا!
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی ’انڈرٹیکر‘ کا مشہور تھیم سونگ ’گریویارڈ سمفنی‘ ہارمونیم پر بجنا شروع ہوتا ہے۔
بچہ بڑے اعتماد سے کمرے میں داخل ہوتا ہے۔ اُس کی چال، ہاتھوں کا انداز، اور چہرے کے تاثرات بالکل ویسے ہی ہیں جیسے انڈرٹیکر کے۔
بیٹے کی یہ پرفارمنس باپ کی محبت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اور پھر تو کمال ہی ہو گیا، خود انڈرٹیکر نے اس ویڈیو کو دیکھا اور بچے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ’ویلڈن! ینگ مین‘ یعنی، ’شاباش بیٹے!‘
Father Help to Fulfills His Son's Dream of Entering as WWE Star Undertaker????????
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) July 4, 2025
pic.twitter.com/JaUw2QAY7w
یہ ویڈیو باپ اور بیٹے کے درمیان محبت، تخلیق، اور خوشیوں کے اشتراک کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
باپ کا انداز، تھیم سونگ کی موسیقی، اور بیٹے کا پُرجوش انداز، ان سب باتوں نے مل کر دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور کچھ دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک باپ ہی ہے جو اپنے بچے کی خوشی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
لگتا ہے باپ اپنا بچپن کا خواب بیٹے کے ذریعے پورا کر رہا ہے۔
’اگر ماں نے اُس لمحے پر لائٹ آن کر دی ہوتی تو سین مکمل ہو جاتا!
’فادرآف دی ایئر!‘
انڈرٹیکر، جس کا اصل نام مارک کیل وے ہے، تین دہائیوں تک WWE کے رنگ پر راج کرتے رہے۔
اُن کا ’ڈیڈ مین‘ والا انداز، ٹومب سٹون پائل ڈرائیور اور چوک سلیم جیسے مشہور داؤ آج بھی دنیا بھر میں شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔