پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد منظور

Jul 06, 2023 | 20:41:PM
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سویڈن واقعے کیخلاف مذمتی قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے، سویڈش حکومت واقعے میں ملوث شخص کیخلاف قانونی کارروائی کرے اور یقین دہانی کرائی جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین سینیٹ کو بل میں کوئی نئی مراعات نہیں دی گئیں ، صادق سنجرانی

مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات دوسرے مذاہب کیخلاف واقعات کی طرح ڈیل کیے جائیں، ایوان مقدس شعائر، کتابوں اور شخصیات کی توہین کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوان اسلامو فوبیا کیخلاف کام کرنے کیلئے مؤثر پالیسی بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا جس کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 25 جولائی کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔