حمزہ جتنے بھی امپائر ساتھ ملا لے، پھر بھی شکست دینگے، عمران کا چیلنج

Jul 06, 2022 | 19:55:PM
چیئرمین عمران خان، جتنے بھی امپائر ملالیں، شکست دیں گے،
کیپشن: عمران خان ساہیوال جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جتنے بھی امپائر ملا لیں ہم پھر بھی انہیں شکست دیں گے،واحد کپتان ہوں جس نے بھارت میں ان کے امپائرز کے باوجود شکست دی تھی،لاہور میں بیٹھے شخص کی نوکری ہے تمہیں جتانا وہ بھی ناکام ہوگا ۔
 ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں پی پی 202 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بارش کے باوجود جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس مقام پرتیرنے کیلئے تو آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا، یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں، پیسے کی پوجا کرنے والے آصف زرداری اور نواز شریف ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرائی، پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی ، انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا، پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، ووٹر لسٹوں میں انہوں نے بہت دھاندلی کی ہے، لاہور میں جو آدمی بیٹھا ہے جس کی نوکری ہے حمزہ کو جتانے کیلئے میرا چیلنج ہے اس کے باوجود تمہیں ہرا کر دکھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دھاندلی کریں گے انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی، ووٹنگ کے روز ہر پولنگ سٹیشن پر 10 نوجوان رکھیں گے، حمزہ شہباز تم جو مرضی کر لو ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے، نہ قوم ان کو معاف کرے گی نہ ملک کی تاریخ معاف کرے گی، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر خوش ہو رہا ہے، یہ چاہے مجھ پر 1500 مقدمات کروا دیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، مریم نواز جھوٹوں کی شہزادی جن سے سچ ہی نہیں بولا جاتا، حلیم عادل شیخ کو جیل میں ڈال دیا ہے، مراد علی شاہ جیسا کرپٹ آدمی وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ