چوہے بند دکان سے شراب کی 12 بوتلیں ڈکار گئے

Jul 06, 2021 | 22:48:PM
چوہے بند دکان سے شراب کی 12 بوتلیں ڈکار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)چوہوں نے حیرت انگیز کا م کر ڈالا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے  ضلع نلجریس کے قریب گڑالر میں پیش آیا، جس میں ایک شراب کی دکان میں رکھی 12 بوتلیں چوہے خالی کر گئے۔ 

دکان مالک کا کہنا تھا کہ اس نے جب دکان کھولی تو وہاں پڑی تقریباً 12 بوتلوں کے ڈھکن کھلے ہوئے تھے۔ اس شخص نے جب واقعے کی چھان بین کی تو اسے دکان میں چوہوں کی موجودگی کا علم ہوا۔اس وا قعہ سے متعلق دکان مالک کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث دکان بھی کافی عرصے سے بند تھی۔ اور جب لا ک ڈائون ختم ہو نے کے بعد دکا ن کھولی تو شراب غا ئب ہو نے کا انکشاف ہو ا۔

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون کی شوہر رنویر سنگھ کو سالگرہ پر حیرت انگیز مبارکباد ۔۔ویڈیو وا ئرل