ایک اور مال بردار ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل

Jul 06, 2021 | 11:06:AM
 ایک اور مال بردار ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جامشورو کوٹری اسٹیشن کے قریب ایک اور مال بردار ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کوٹری کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، ٹرین کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ،بوگیاں پٹری سے اتر کر ایک دوسرے میں پیوست ہو گئیں  ٹرین کی متاثرہ بوگیوں کو علیحدہ کردیا گیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دوبوگیاں بری طرح متاثر ہوئی ،   کرین طلب کر کے بوگیوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب  پیش آیا مال بردار ٹرین لاہور سےکراچی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹرین کے نیچے آ کر 12سالہ بچہ جاں بحق