اسلام آباد ہائیکورٹ: آج صرف اہم کیسز کی سماعت ہو گی

Jul 06, 2021 | 10:17:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ: آج صرف اہم کیسز کی سماعت ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں آج صرف اہم کیسز کی سماعت ہو گی اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں ،مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ سماعت کریگا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہو گی چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ سماعت کریگا ۔

آصف زرداری نے امریکہ میں مبینہ پراپرٹی کی نیب تحقیقات پر ضمانت کی درخواست دائر کی ہے احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہو گی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:    گورنر پنجاب آج چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سے عہدے کا حلف لینگے