لاہور میں مسلم لیگ ن کے دو آفس جلانے کا کیس ،2گواہوں نے شہادت ریکارڈ کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)لاہور میں نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے مسلم لیگ ن کے دو آفس جلانے کے کیس میں2گواہوں نے شہادت ریکارڈ کروا دی ہے۔
عدالت نے مسلم لیگ ن آفس کیس میں کل مزید گواہان کو طلب کر لیا،ملزمان کے سینئر وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث بیانات ریکارڈ نہیں ہوئے ہیں۔
نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹر جلانے کی مقدمہ کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ۔
زیر حراست رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی گئی ۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید دیگر ملزمان میں شامل ہیں ،پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر