سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےاظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا

Jan 06, 2026 | 14:43:PM
 سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)فیصل آباد میں لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں 

مرحومہ کی نماز جنازہ بڑا قبرستان غلام محمد آباد میں 6 بجے ادا کی جائیگی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےمرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے، آمین۔ 

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم گر گئے،ہسپتال منتقل