ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے:وزیر اعلیٰ بلوچستان

Jan 06, 2026 | 12:21:PM
ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے:وزیر اعلیٰ بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ تشدد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان سمیت اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور حقائق سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سینٹر آف ایکسیلینس تحقیق، آگاہی اور انسدادِ تشدد کے لیے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ادارہ جاتی تعاون اور جدید حکمتِ عملی ناگزیر ہے،تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور شعور بیداری حکومت کی ترجیح ہے،پورے بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘مریم نواز نے عوام کے دل جیت لئے

انہوں نے کہا بلوچستان میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا،اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری واضح اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔