الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز فیصلوں کےخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل 

Jan 06, 2024 | 21:23:PM
الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز فیصلوں کےخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل 
کیپشن: gavel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے حوالے سے بڑی خبر،الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کےخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا۔
جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا،لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس جواد حسن لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔
لارجر بنچ الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف 9 جنوری سے سماعت کرے گا ،الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف صرف پرنسپل سیٹ پر درخواستیں وصول اور سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی