پی ایس ایل 9 کا شیڈول جاری،آغاز 17 فروری سے ہو گا

Jan 06, 2024 | 18:21:PM
پی ایس ایل 9 کا شیڈول جاری،آغاز 17 فروری سے ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستان کے میگا ایونٹ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور فائنل 17 مارچ کو  کراچی میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں اس بار 34 میچز کھیلے جائیں گے ، پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

 افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا،ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا،پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے،پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کی نماز جنازہ ادا