عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ ۔۔۔۔اداکارہ مشی خان نے متنازع بیان پر کھری کھری سنا دیں

Jan 06, 2022 | 21:30:PM
عامر لیاقت، متنازع بیان، مشی خان، ردعمل
کیپشن: اداکارہ مشی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے حالیہ متنازع بیان پر انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر زور پکڑتا جا رہا ہے۔عامر لیاقت حسین کے اس متنازع بیان پر اداکارہ مشی خان کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔
اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کی جانب سے دیئے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’کبھی عامر لیاقت ناگن ڈانس کرتے ہیں، کبھی مذہبی سکالر بن جاتے ہیں تو کبھی الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔
مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ’عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے، یہ تو ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ہر عقیدے کی عزت کرے، عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ جس میں جو آتا ہے آپ بول دیتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اللہ نے عامر لیاقت کو اتنی عزت دی ہے اور انہوں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے، عامر لیاقت حسین کی ٹیم کو اِنہیں احساس دلانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر!۔ سکول 3 دن بند رہیں گے