حکومت مسئلہ کشمیر پر مگر مچھ کے آنسو بہارہی ہے، عبدالغفور حیدری

Jan 06, 2021 | 18:16:PM
حکومت مسئلہ کشمیر پر مگر مچھ کے آنسو بہارہی ہے، عبدالغفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت انصاف کا نام لیتی ہے مگر حکومت خود انصاف پر عمل پیر انہیں ہے ۔پی ٹی آئی حکومت نے سودا کرکے کشمیر بیچ دیا  اوراب مگر مچھ کے آنسو بہارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالغفور نے  کہا کہ آج بنوں والوں نے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر جعلی حکومت پر طمانچہ مارا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم تحریک شروع کرتے ہیں تو حکومت ڈرانے اور دھمکانے کی بات کرتی ہے۔
عبدالغفور حیدر ی کا کہنا تھا کہ  ہم کبھی کسی کے سامنے  جھکےنہ جھکیں گے۔