پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلیوں کا شیڈول جاری

Jan 06, 2021 | 12:30:PM
پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلیوں کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے احتجاجی ریلیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی ملتان اور بہاولپور کی ریلیوں کے بعد اب سرگودھا میں 23 جنوری کو میدان سجے گا۔ بنوں میں پی ڈی ایم کی ریلی آج منعقد ہوگی۔  مالاکنڈ میں 11جنوری کو پی ڈی ایم ریلی نکالے گی۔ لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس13جنوری کو ریلی نکالے  گی۔ تھرپارکر16جنوری کو ریلی منعقد  ہو گی، ساہیوال 18 جنوری، فیصل آباد 27 جنوری جبکہ سیالکوٹ میں 30 جنوری کو پی ڈی ایم ریلی نکالے گی۔