PDM کے جلسے کی تیاریاں مکمل۔۔بنوں میں میدان سج گیا

Jan 06, 2021 | 10:51:AM
 PDM کے جلسے کی تیاریاں مکمل۔۔بنوں میں میدان سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نےبنوں سپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ کی تیاریاں مکمل  کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں پی ڈی ایم کی ریلی نکالی جائے گی۔ریلی کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ شور کوٹ پر کارکنوں کی آمد جاری ہے جہاں سے ریلی مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں بنوں جائے گی۔

پی ڈی ایم قائدین بنوں سپورٹس اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ پی ڈی ایم کا جلسہ دن 2 بجے کے بعد شروع ہوگا۔جلسے میں دیگر پی ڈی ایم قائدین مریم نواز، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی کی شرکت متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی ممکنہ طور پر فرحت اللّٰہ بابر کریں گے۔

ڈی پی او بنوں وسیم ریاض کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے کی سکیورٹی کو 4 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جلسے کے ہر زون کا انچارچ ڈی ایس پی ہو گا۔جلسہ گاہ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے 1200 اہلکار تعنیات ہوں گے۔