پاکستان کو 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی، صدرعالمی بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صدر عالمی بینک اجے بنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی۔
عالمی بینک کےصدراجےبنگا نےبین االاقوامی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ نوجوان آبادی کو روزگار نہ ملا تو بے روزگاری، بدامنی،ہجرت بڑھے گی،پاکستان میں ہر سال 25 سے 30 لاکھ نئی ملازمتیں ضروری ہیں۔
صدرعالمی بینک نےکہا نوکریوں کا 90 فیصد حصہ نجی شعبہ پیداکرتا ہے،زراعت سے ایک تہائی روزگار پیدا ہو سکتا ہے،بجلی کاشعبہ سب سےبڑا مسئلہ ہے اس میں اصلاحات فوری ضروری ہیں،بجلی نقصانات معیشت اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ سولرتوانائی فائدہ مند مگر نظام کی بہتری ضروری ہے،صحت، انفرا اسٹرکچر، سیاحت، زراعت میں زیادہ روزگارکےمواقع ہیں،ماحولیاتی تحفظ کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:چیف ایگزیکٹوکے الیکٹرک مونس علوی مستعفی؛پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا
صدرعالمی بنک نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ سالانہ 4 ارب ڈالر کی شراکت داری کرے گا۔