وینزویلا میں سیاسی قیدیوں کے لیے معافی بل کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وینزویلا کی قومی اسمبلی نے صدر ڈیلسی روڈریگیز کی طرف سے پیش کردہ معافی بل کی پہلی منظوری دے دی ۔
اگر یہ بل حتمی طور پر منظور ہو گیا تو ملک بھر میں قید ہزاروں افراد، جن میں مخالف رہنما، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں، رہا ہو سکتے ہیں۔
صدر نے کہاہے کہ یہ اقدام امن اور قومی مفاہمت کی طرف ایک اہم قدم ہے، اسمبلی کے صدر جورج روڈریگیز نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہاہے کہ ہم معافی مانگتے ہیں اور ہمیں بھی معاف کرنا چاہیے۔
اس بل کے تحت کچھ قیدیوں کے عہدے دوبارہ انتخاب کے حق بھی بحال ہو سکتے ہیں، جن میں نوبل انعام یافتہ رہنما ماریا کورینا مچادو شامل ہیں،بل ابھی دوسری بحث اور حتمی ووٹنگ سے گزرنا باقی ہے اور منظوری کے بعد صدر کے دستخط کی ضرورت ہوگی، تاہم اس میں ایسے افراد شامل نہیں ہوں گے جو قتل، منشیات کے کاروبار یا سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان 300 قیدیوں کا بڑا تبادلہ، جنگ کے خاتمے پر ڈیڈلاک برقرار
ماہرین کے مطابق یہ قانون وینزویلا میں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور لوگوں کو اپنے خاندانوں کے پاس واپس لانے کا اہم قدم ہو سکتا ہے۔