برطانیہ: 95 سالہ ماہر نفسیات نے ماسٹرز کر لیا

Feb 06, 2024 | 22:02:PM
برطانیہ: 95 سالہ ماہر نفسیات نے ماسٹرز کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں 95 سالہ دان ڈیوڈ مارجوٹ نامی شخص نے ماسٹرز کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق برطانوی ماہر نفسیات دان ڈیوڈ مارجوٹ کنگسٹن یونیورسٹی کے ماسٹرز کرنے والے معمر ترین طالب علم بن گئے، ریٹائرڈ نفسیات دان ڈیوڈ مارجوٹ نے ڈاکٹر بننے کے 72 سال بعد کنگسٹن یونیورسٹی سے ماڈرن یورپین فلاسفی میں ایم اے کی ڈگری لی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے آفیشل ترانے کا نام کیا ہو گا؟ علی ظفر نے بتا دیا

ڈیوڈ مارجوٹ اب ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل ہونے تک ڈیوڈ مارجوٹ کی عمر 102 سال ہوجائے گی۔