الیکشن ڈے پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سی ٹی ڈی اور پولیس کا کومبنگ آپریشن

Feb 06, 2024 | 15:36:PM
کراچی میں الیکشن ڈے پر سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے سی ٹی ڈی اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں الیکشن ڈے پر سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے سی ٹی ڈی اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شہر قائد میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مشتبہ مقامات پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا، مشتبہ علاقوں میں تلاش ایپ ڈیوائس استعمال کی گئی۔

مزید پڑھیں: فوجی دستے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ

سی ٹی ڈی کے مطابق کامبنگ آپریشن نیول کالونی، مچھر کالونی، لیاری اور صدر سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، مختلف حساس علاقوں میں کورڈن آف کر کے بھی سرچنگ کی گئی، آپریشن کے دوران 96 مشتبہ افراد کے کوائف تلاش ایپ کے ذریعہ سے چیک کئے، سی ٹی ڈی کی جانب سے کبھی بھی کسی بھی جگہ آپریشن شروع کیا جا سکتا ہے۔