سیالکوٹ: حلقہ این اے 74 میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ میں فائرنگ، بچہ شدید زخمی

Feb 06, 2024 | 01:17:AM
سیالکوٹ: حلقہ این اے 74 میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ میں فائرنگ، بچہ شدید زخمی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 میں مسلم لیگ ن کی کارنر میں ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

افسوس ناک واقعہ محلہ کوٹ کبہ میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: میرپور خاص، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ فائرنگ سے زخمی

زخمی ہونیوالے بچے کا نام ثقلین بتایا گیا ہے جس کی عمر 12 سال ہے، فائرنگ مسلم لیگ ن کے امیدوار علی زاہد کی آمد پر کی گئی، بچے کو 4 گولیاں لگیں جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے سیالکوٹ ریفر کردیا گیا۔