میرپور خاص، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ فائرنگ سے زخمی

Feb 06, 2024 | 00:40:AM
میرپور خاص، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ فائرنگ سے زخمی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان شیخ) میرپور خاص میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتنا بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جس میں پی ایس 46 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ذوالفقار شاہ زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ؛ بی این پی امیدوار کے گھر ، پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ

پولیس کا کہنا ہےکہ سید ذوالفقار شاہ کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے میں ملوث تمام افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔