50 ارکان پارلیمنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Feb 06, 2022 | 21:48:PM
ارکان ۔پارلیمنٹ۔کورونا۔ ٹیسٹ۔اجلاس۔ایران
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایران کے 50 ارکان پارلیمنٹ کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق رکن پارلیمان علی رضا سلیمی نے ایرانی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ایرانی پارلیمان کا ہفتہ وار اجلاس صحت کے قواعدوضوابط کے ساتھ ہوگا۔واضح رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں متعدد ارکان پارلیمان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس دو ہفتوں کے لئے معطل کر دیئے گئے تھے۔اومی کرون ویرینٹ کے باعث ایران میں حالیہ دنوں میں کورونا کے یومیہ کیسز 30 ہزار سے زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔شیخ رشید اللہ اللہ کریں۔۔ گھر بسائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی۔۔ریما خان