دو وکلاء کا قتل،پنجاب بار کونسل کی 8 دسمبر کو صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال

Dec 06, 2025 | 21:28:PM
دو وکلاء کا قتل،پنجاب بار کونسل کی 8 دسمبر کو صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب بار کونسل  نے  دو وکلاء کے قتل پر 8 دسمبر کو بھی صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

پنجاب بار  کونسل کے مطابق پنجاب بھر میں  8  دسمبر کو  وکلاء مکمل ہڑتال  ہو گی اور تمام وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔پنجاب بار  کونسل نےوکیل محمد ذیشان شبیر ڈھڈی اور جھنگ کے مہر منیر احمد خان سدھانہ سیال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال کی کال دی ہے۔پنجاب بار کونسل نے قاتلوں اور ملوث پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرلائن انڈیگو پر سخت تنقید ،CEO کو ہٹانے اور کمپنی پر جرمانہ کرنے کی تیاری