اے این ایف کی کارروائیاں،منشیات سمگلنگ میں ملوث 6 خواتین  گرفتار 

Dec 06, 2023 | 09:39:AM
اے این ایف کی کارروائیاں،منشیات سمگلنگ میں ملوث 6 خواتین  گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اے این ایف کی کارروائیوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق  5 کارروائیوں کے دوران گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی،گرفتار خواتین بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں،خواتین کا تعلق مختلف منشیات اسمگلنگ گروہوں کے ساتھ ہونے کا انکشاف ہے،منشیات اسمگلنگ کیلئے خواتین کو استعمال کیا جانا خطرناک عمل ہے،اے این ایف خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے،لاہور کی رہائشی سمیرہ نامی ملزمہ عمان کیلئے روانہ ہو رہی تھی،ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا،ساہیوال کی رہائشی اقصیٰ اور نور احمد کے بیگ سے 855 گرام آئس برآمد ہوئی،ملزم قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 1.942 کلوگرام آئس برآمد کی گئی،کراچی کی رہائشی سعدیہ نامی ملزمہ بحرین کیلئے روانہ ہو رہی تھی،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی کی رہائشی سائمہ اور شریفہ بی بی کے قبضے سے 22.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی،چونگی نمبر 26، اسلام آباد کے قریب پشاور کی رہائشی امینہ نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا،ملزمہ کے قبضے سے 500 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمد کی گئی۔