معروف بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا امکان۔۔۔۔۔

Dec 06, 2021 | 13:28:PM
بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا امکان، فائل فوٹو
کیپشن: بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا امکان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز   اداکارہ دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں  انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو کتنی سزا ملی؟

رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکلین فرنانڈیز کو بھی تفتیش میں شامل کر رکھا ہے، اداکارہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

  دوسری جانب کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات ہیں اور حال میں انکشاف ہوا ہے کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ۔۔پولیس کی نااہلی سامنے آ گئی۔۔اہم خبر جانیے