اومی کرون کا خطرہ۔۔ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آنیوالوں پربڑی پابندی لگ گئی

Dec 06, 2021 | 10:12:AM
 این سی او سی ، کوروناوائرس ،اومی کرون، پاکستان
کیپشن: مسافر سامان لئے ائیر پورٹ پر کھڑے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) این سی او سی نے کوروناوائرس کے نئے ویرینٹ ’’اومی کرون‘‘ کے خطرے کے پیش نظر کیٹیگری سی کے ممالک میں اضافہ کردیا اور ان ممالک سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کےسربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال، فضائی سفر اور کیٹیگری سی لسٹ کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی کے مطابق کیٹیگری سی ممالک کی لسٹ 7 سے بڑھا کر 15 کردی گئی ہے جس میں جنوبی افریقا، نیدرلینڈز، ہنگری،آئرلینڈ ، کروشیا، سلووینیا، ویتنام، پولینڈ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسواتینی، بوٹسوانا، زمبابوے اور  نمیبیا شامل ہیں،این سی او سی کا کہنا ہےکہ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی اور ان ممالک  سے اشدضروری سفر خصوصی اجازت پر ہی ہوسکے گا جبکہ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان کے لئے سفر خصوصی کمیٹی سے استثنا سرٹیفکیٹ کے بعد ممکن ہوگا.

یہ بھی پڑھیںسہیلی نے  حاملہ سہیلی کا پیٹ کاٹ کر بچہ نکال لیا۔لاش کیساتھ کیا کیا؟دل دہلا دینے والی خبر
 پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی جبکہ 6 سال اور  زائدعمر کے پاکستانیوں، غیرملکیوں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلےکیاگیا پی سی آرٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

خیال رہے کہ اومی کرون کی  روک تھام کے حوالے سےحکومت تمام اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں سخت فیصلے کئے جا رہے ہیں۔