اللہ نے قرآنی تعلیم کا شرف بخشا،معروف ماڈل کا شو بز کو با ئے با ئے

Dec 06, 2020 | 22:59:PM
 اللہ نے قرآنی تعلیم کا شرف بخشا،معروف ماڈل کا شو بز کو با ئے با ئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سدا سکھی رہو،سسرال میری بہن کا، منچلی، مل کے بھی ہم نہ ملے ، آپ کی کنیز سمیت دیگر ڈراموں سے شہرت پا نے والی معروف اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس حوالے سے زینب جمیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکائونٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔زینب جمیل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ’میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ دی ہے۔‘سابقہ اداکارہ و ماڈل نے اس موقع پراللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔‘&rsquo

;
زینب جمیل سے قبل معروف ماڈل انعم ملک نے بھی اسلام کی خاطر ماڈلنگ کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔