عورت کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم،ترمیمی بل منظور

Aug 06, 2025 | 21:29:PM
عورت کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم،ترمیمی بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)قومی اسمبلی نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا،عورت کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم،خواتین پر حملہ یا زبردستی کپڑے اتارنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عورت کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم،خواتین پر حملہ یا زبردستی کپڑے اتارنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے ،یہ جرم ناقابل راضی نامہ ہوگا اور مجاز عدالت سیشن کورٹ ہوگی،سزا عمر قید، جائیداد کی ضبطی اور جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 354-A میں سے "سزائے موت یا" کے الفاظ حذف کر دیے گئے،

دفعہ 402-C میں بھی "سزائے موت یا" کے الفاظ حذف کیے گئے،فوجداری ضابطہ کار 1898 کے شیڈول II میں دفعہ 354A کے خلاف درج کالم 7 سے بھی "سزائے موت یا" کے الفاظ نکال دیے گئے،دفعہ 402 کے بعد ایک نئی دفعہ 354-A شامل کی گئی ہے،دفعہ 402-C ہائی جیکرز کو پناہ دینے پر سزا،وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی اجازت،گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری ہو سکتا ہے،یہ جرم ناقابل ضمانت ہوگا،یہ جرم ناقابلِ راضی نامہ ہوگا،سزا عمر قید اور جرمانہ مقرر کی گئی ہے،مجاز عدالت سیشن کورٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار