تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

Aug 06, 2025 | 19:56:PM
 تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں،ملک کے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔نئے کاونٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ ر قائم کئے گئے نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر بہترین امیگریشن سروس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اقدامات کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے کون  کون ملے گا، فہرست سامنے آ گئی