سیکریٹریز،اداروں کےسربراہان لازمی دفاتر میں خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں، وزیراعظم 

Aug 06, 2025 | 19:32:PM
سیکریٹریز،اداروں کےسربراہان لازمی دفاتر میں خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں، وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےدفتری اوقات کار اوروقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نےدفتری اوقات کار اوروقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے، جس پر سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کےاحکامات کی روشنی میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔ خط  میں مختلف وزارتوں، ڈویژنز،اداروں میں دفتری اوقات اوروقت کی پابندی نہ کرنے پرنوٹس لیاگیا ، اور لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم نےتمام افسران اورملازمین کودفتری اوقات کی سختی سےپاسداری کرنےکاحکم دیا ہے، اس کے علاوہ ہدایت کی گئی ہےکہ سیکریٹریز،اداروں کےسربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ریتا نہ شوہر کی رہی اور نہ ہی عاشق کی۔۔ چچازاد دیور بھارتی خاتون سے زیادتی کرکے فرار