سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز نے 7 فروری 2000 سے 17 جولائی 2000 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں،ان کا شمار پاکستان کے کہنہ مشق اور معزز ججوں میں ہوتا تھا۔
سابق چیف جسٹس کی عدلیہ کیلئے گراں قدر خدمات کو یاد کرتے ہوئے وکلاء، ججز اور دیگر عدالتی حلقوں نے ان کے انتقال پر تعزیت اور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سینئیر بیوروکریٹ جی ایم سکندر انتقال کر گئے