یوزویندر چہل کے بیان کے بعد دھناشری نے بھی معنی خیزپوسٹ کردی

Aug 06, 2025 | 10:10:AM
یوزویندر چہل کے بیان کے بعد دھناشری نے بھی معنی خیزپوسٹ کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی جانب سے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق بیانات کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ کوریوگرافر دھناشری ورما نے ایک معنی خیز پوسٹ کے ذریعے اپنی خاموشی توڑ دی۔
دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ سٹریٹ فوڈ سے لطف اندوز ہورہیں جبکہ گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی بھی نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں دھناشری نے لکھا کہ یہ سفر یادوں سے بھرا ہوا تھا اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں، انہوں نے شہر میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بھی سراہا اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جُڑنے پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔
دھناشری کی یہ پوسٹ چہل کی جانب سے ذاتی زندگی پر دیئے گئے انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ طلاق کے وقت ان پر دھوکہ دہی کے الزامات لگے حالانکہ وہ ہمیشہ وفادار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہر بانو کی نئی ویڈیو پرسوشل میڈیاصارفین پھٹ پڑے،کھری کھری سنادیں
واضح رہے کہ دھناشری اور یوزویندر چہل نے دسمبر 2020ء میں شادی کی تھی اور مارچ 2025ء میں دونوں کی طلاق ہو گئی، اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ چہل ایک آر جے کیساتھ تعلقات میں ہیں جن کے ساتھ وہ اکثر دکھائی بھی دیتے ہیں۔