شاہ چارلس نے ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نا منانے کا حکم جاری کر دیا

Aug 06, 2023 | 23:54:PM
شاہ چارلس نے ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نا منانے کا حکم جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہ چارلس نے بڑا فیصلہ کر لیا،  ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس نے   ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نہ منانے کا اعلان کر دیا ہے اور مزید یہ کہ اس موقعہ پر نہ شاہی خاندان اکٹھا ہو گااورنہ ہی کوئی تقریب منعقد ہو گی۔ برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے  کہ برطانوی شاہ چارلس نے ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی سرکاری اور نجی سطح پر تقریب بھی رونما  نہیں ہوگی،برسی پر شاہی خاندان اکٹھا بھی نہیں گا اور نہ ہی  ملکہ الزبتھ دوئم کی ذاتی رہائشگاہ پر  کسی تقریب کا انتظام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کر دیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملکہ الزبتھ دوم ہر سال باقاعدگی سے اپنے والد شاہ جارج پنجم کی برسی منایا کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ سال 8 ستمبر کو96 برس کی عمرمیں وفات پا گئی تھیں۔