قومی ائیر لائن میں منرل واٹر کی بوتلیں بند کرنیکی خبر کی تردید

Aug 06, 2021 | 12:45:PM
 قومی ائیر لائن میں منرل واٹر کی بوتلیں بند کرنیکی خبر کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ روز یہ خبرسامنے آئی تھی کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے  نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کے لئے ہاف لیٹر منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی ہے ،ترجمان نے اس خبر کی تردید کر دی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے دورانِ پرواز مسافروں کو  منرل واٹر کی بوتلوں کی فراہمی روکنے کی خبر کی سختی سے تردید کردی،پی آئی اے کی مینیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہےکہ پی آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں منرل واٹر کی جہاز پر فراہمی کیلئے انگریزی کے لفظ 'اپ لفٹ' کے استعمال کا مطلب 'فراہمی ختم کرنا' اخذ کیا گیا جو کہ غلط مفہوم ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ پروازوں پر پانی کی فراہمی جاری ہے اور بوتلیں تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہوں گی۔