فلم اینیمل کے ڈائیلاگ پر ٹرولنگ، رشمیکا نے خاموشی توڑ دی

Apr 06, 2024 | 21:46:PM
فلم اینیمل کے ڈائیلاگ پر ٹرولنگ، رشمیکا نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: اداکارہ رشمیکا مندانا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم اینیمل دسمبر 2023میں ریلیز ہونے کے بعد میڈیا پر سرخیوں کی زینت بنی تھی جس میں ایک وجہ رشمیکا مندانا بھی تھیں۔ فلم کی ریلیز کے بعد رشمیکا کو ٹرول کیا گیا اور بہت سے لوگوں نے الزام لگایا کہ فلم کے ایک سین میں رشمیکا کے ڈائیلاگ واضح نہیں تھے، تاہم 4ماہ گزرنے کے بعد بالآخر رشمیکا مندانا نے خود کو ٹرول کیے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران رشمیکا مندانا نے ٹرولز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سین کو فلمانے میں بہت محنت لگی تھی، 9منٹ کے طویل اس سیکونس کی شوٹنگ کے بعد سیٹ پر موجود ہر شخص نے خوشی کا اظہار کیا تھا، میرا خیال ہے یہ سین بہت اچھے طریقے سے شوٹ کیا گیا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ لوگ خواتین کو ان کے جسم کی وجہ سے ٹرول کرتے ہیں،جبکہ ایسا نہیں ہے، لوگ مجھے میری فلموں اور فلم میں میری شکل سے متعلق ٹرول کررہے ہیں، جب میں ڈائیلاگ بول رہی تھی۔رشمیکا نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میری کارکردگی کیسی تھی، میں نے پانچ مہینے پہلے پرفارم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! پاکستان کے بڑے شہر میں بم دھماکا