فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

Apr 06, 2024 | 00:20:AM
فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی ) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں مختلف وزارتوں پر براجمان رہنے والے عمران خان کے سابق دوست فواد چودھری کو  رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کی 2روز قبل متعدد مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی تھی ، عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی رہنما کو اب جیل حکام نے  رہا کر دیا ہے،فواد چودھری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کا الزام تھا ۔

جیل سے رہائی کے بعد فواد چودھری کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر سامنے آ گئی ۔