شفقت محمود صاحب ۔۔پریشان طلبا کیلئے’کچھ کریں‘ گلوکارعاصم اظہر کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پورے ملک میں تعلیمی اداروں کےبار بار کھلنے اور بند ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔ طالبعلم گزشتہ ایک برس سے سکولز بند ہونے اور کھلنے کے باعث اپنی تعلیم صحیح طرح سے جاری نہیں رکھ پا رہے۔ اس حوالے سے طلبا کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر میدان عمل میں آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارعاصم اظہر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست کی ہے کہ وہ امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کے لیے کچھ کریں۔ایک بار پھر کورونا کی تیسری لہر اور مسلسل بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے عاصم اظہر نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کرتے ہوئے کہا ’براہ مہربانی ’کچھ کریں اور بچوں کا ساتھ دیں‘۔
Students have really been disturbed due to the ongoing pandemic causing the institutes to close/open again & again. I personally know some students that haven’t been able to complete their syllabuses as well. Please kuch karain aur bacho ka saath dain. ???????? @Shafqat_Mahmood
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 5, 2021
گلوکار عاصم اظہر کے ٹویٹ پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک شہری کو عاصم اظہر کا ٹوئٹ بہت پسند آیا اور اس نے اپنی ٹویٹ میں عاصم اظہر کو پاکستان کا اگلا وزیر تعلیم ہی بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان مصباح کی اہلیہ کے انوکھے کرتب